مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم عروج پر ہے۔ صدارتی امیدوار مختلف صوبوں اور شہروں کا دورہ کرتے ہوئے عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جمعہ 28 جون کو صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کی جائے گی۔ امیدواروں کے پاس جمعرات تک انتخابی مہم چلانے کا وقت ہے۔ ووٹنگ سے چوبیس گھنٹے پہلے انتخابی مہم ختم کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 58 ہزار 640 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جہاں جمعہ کی صبح 8 بجے سے ووٹنگ کا آغاز ہوگا۔
ترجمان کے مطابق بیرون ملک مقیم ایرانیوں کو انتخابات میں شرکت کا موقع دینے کے لئے مختلف ممالک میں 344 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام اپنا ووٹ دینے کے لئے کاغذ استعمال کریں گے تاہم ووٹر کی شناخت کے لئے الیکٹرانک سسٹم سے مدد جائے گی۔ ووٹرز کے پاس قومی شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے۔
آپ کا تبصرہ